شازیہ مری کا بجٹ پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کے اسیر ممبران کو بھی اجلاس میں بلانے کا مطالبہ

شازیہ مری کا بجٹ پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کے اسیر ممبران کو بھی اجلاس میں ...
شازیہ مری کا بجٹ پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کے اسیر ممبران کو بھی اجلاس میں بلانے کا مطالبہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے اسیر ممبران کو بھی بجٹ اجلاس میں بلایا جائے،خورشید شاہ ، علی وزیر اور خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر جارئی کئے جائیں،ان اراکین کوبھی حق ہے کہ وہ اپنے حلقوں کی نمائندگی کریں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میںبجٹ پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بجٹ کو مسترد کرتی ہوں، بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا ہے،وزیر خزانہ تقریر کررہے تھے تو ایسا لگا کہ ملک کو چار چاند لگ گئے ہیں مگر یہ تاریخ کا بھیانک بجٹ ہے جسے پیش کرنے والے بھی پھینکتے ہوئے نظر آئے،آج مہنگائی عروج پر ہے، کھانے پینے کی اشیا عوام کی پہنچ سے دور ہیں،اپوزیشن ہی نہیں بلکہ حکومتی اراکین بھی مہنگائی کی دہائی دیتے نظر آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کتے کاٹنے کے واقعات صرف سندھ میں نہیں پورے پاکستان میں ہیں،سندھ وفاق کو 70فیصد ریونیو دیتا ہے کیا اس کے باوجود وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ صوبے کے حقوق کی بات نہ کرسکتے، ہماری سیاسی تربیت ایسی نہیں ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے بیان دیا ہے کہ مہنگائی صرف اپوزیشن کا سیاسی ڈرامہ ہے،وزیر دفاع کی منطق عجیب ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایک غریب ڈھونڈ کر دکھا دو۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -