ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ ، آج پانچویں روز کا کھیل ، میچ کی کیا صورتحال ہے ؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر
ساوتھ ہمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے چوتھے روز کا کھیل بھی بارش کی نظر رہا اور ایک گیند بھی نہ کروائی جا سکی تاہم میچ اب ڈرا کی طرف گامز ہے اور ہر کوئی یہ سوال کرتا دکھائی دے رہاہے کہ آخر کار چیمپئن کون ہو گا ۔نیوزی لینڈ نے بھارت کے 217 رنز کے جواب میں دووکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنا رکھے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انڈیا کی پوری ٹیم 217 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی جس میں سب سے زیاد ہ سکور 49 اجنکیا رہانے کا رہا، ان کے بعد کپتان ویرات کوہلی 44 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ، روہت شرما 34 ، شبمان گل 28 ، جدیجہ 15 اور ایشون 22 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کیل جیمی سن سب سے زیادہ خطرنا ک باولر ثابت ہوئے اور انہوں نے بھارت کے پانچ کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ، ان کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم سوتھی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
بھارت کے 217 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے کھیل کے تیسرے روزکے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنا لیے ہیں ،نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لتھام اور کونوے نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ، لتھام 30 اورکونوے 54 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ چوتھے روز کا کھیل بارش کی نظر رہا اور میدان میں ایک گیند بھی نہ کروائی جا سکی تاہم آج کھیل کا پانچواں روز ہے اور میچ بارش کی نظر نہ ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔