اے ڈی بی پاکستان کو بجلی کے منصوبوں کیلئے امداد دینے پر تیار، کتنی رقم دی جائے گی؟ جانئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستا ن کو پن بجلی منصوبوں کے لئے مزید ٹیکنیکل امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کو 300ملین ڈالر کا قرضہ دیا جائے گا۔
نجی ٹی و ی92نیوز کے مطابق اے ڈی بی حکام کا کہنا ہے کہ یہ300ملین ڈالر کا قرضہ پاکستان کے لئے 30مارچ 2021کو منظور کیا گیا ہے،یہ قرضہ 300میگا واٹ پلانٹ کے لئے منظورکیا گیاہے۔
اے ڈی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان 60فیصد انرجی غیر شفاف طریقے سے پیدا کرتا ہے،پانی ،شمسی توانائی اور ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے ذرائع صرف 46فیصد ہیں۔پاکستان کو متبادل انرجی پیدا کرنے کے لئے مزید فنڈ بھی دیا جائے گا۔