سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے آسٹریلوی ہائی کمشنرکی ملاقات

سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے آسٹریلوی ہائی کمشنرکی ملاقات
سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے آسٹریلوی ہائی کمشنرکی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے وفد کے ہمرا ہ ملاقات کی ہے۔پرویزالٰہی نے وفدکوپنجاب اسمبلی کی نئی عمارت اورایوان کادورہ بھی کرایا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کے درمیا ن ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پرویز الٰہی نے آسٹریلوی کمپنیوں کوپنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ہے۔
اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تعلیم،صحت،تجارتی شعبے میں ماہرین سے استفادہ کرناچاہیے،پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے شمارمواقع موجودہیں، پنجاب اسمبلی میں خواتین کوخصوصی نمائندگی دی گئی ہے جبکہ اقلیتی برادری کیلئے نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کوروناکیخلاف حکومت اورسول سوسائٹی نے بھرپورکرداراداکیا ہے۔