آسٹریا میں کورونا کی صورتحال بدستور تیزی سے بہتری کی طرف گامزن
ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا میں کورونا کی صورتحال بدستور تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق پچھلے ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں صرف 58 نئے انفیکشن کی اطلاع اور چار اموات کی ملی ہے۔ محکمہ صحت کا کہناہے کہ یہ تعداد بہت خوش آئند ہے اور ہم عوام کے تعاون سے کورونا کو شکست دینے میں بہت جلد کامیاب ہونگے ۔یہ تقریبا ایک سال میں سب سے کم سطح پر ہے۔ آخری بار 12 جولائی 2020 کو کورونا انفیکشن کی تعداد اس قدر کم سطح پر پہنچ گئی تھی۔
ابھی تک آسٹریا میں 649728 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ 22 جون کی صبح تک آسٹریا بھر میں 10684 افراد اب تک کورونا وائرس کے باعث دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں اور 636523 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے 244 افراد آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 76 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔