خواتین سے معافی مانگیں ،وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کا مطالبہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر خواتین سے معافی مانگیں۔
نیر بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کا لباس سے متعلق بیان انتہائی افسوسناک اور متاثرہ خواتین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، وزیراعظم کے بیان پر خواتین میں تشویش اور غصہ پایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خواتین کے لباس سے متعلق بیان دیکر مجرموں کا ساتھ اور خواتین کی توہین کی ہے۔ وزیراعظم کا بیان اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبہ خواتین پر ڈالنے کی کوشش ہے۔