بڑی خوشخبری آگئی ، آم اور چاول کے بعد ایک اور پاکستانی پراڈکٹ کو ایکسپورٹ کی اجازت مل گئی

بڑی خوشخبری آگئی ، آم اور چاول کے بعد ایک اور پاکستانی پراڈکٹ کو ایکسپورٹ کی ...
بڑی خوشخبری آگئی ، آم اور چاول کے بعد ایک اور پاکستانی پراڈکٹ کو ایکسپورٹ کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )برآمدات بڑھانے کی حکومتی کوششوں کے ثمرات اب سامنے آنے  شروع ہوگئے ہیں۔آم اور چاول کے بعد پاکستانی گوشت کو بھی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ  فوجی میٹ لمیٹڈ کو ملائیشیا کی حکومت نے گوشت ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔فوجی میٹ  لمیٹڈ پاکستان کا سب سے بڑا میٹ پروسیسنگ پلانٹ ہے۔انہوں نے اس حوالے سے بہترین کاوش پر انویسٹمنٹ کونسلر ملائیشیا کو بھی سراہا۔

مزید :

قومی -