ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار تبدیل

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار تبدیل
ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈرائیونگ لائسنس کا حصول شفاف بنانے کے لئے بائیومیٹرک سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سٹی 42نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسز اب بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر نہیں بنیں گے،ڈرائیونگ لائسنس کا حصول شفاف بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا،لرننگ، میڈیکل، لائسنس کے ٹیسٹ مراحل میں بائیو میٹرک تصدیق ہو گی،پولیس حکام کا کہناتھا کہ لائسنسگ سنٹرز اور خدمت مراکز کو نادرا اور سی آر او برانچ سے منسلک کردیاگیا ہے۔
پولیس حکام کا کہناتھا کہ کریمنل ریکارڈ ہولڈرز کی بائیومیٹرک سے فوری شناخت ہو گی،تمام لائسنسنگ سنٹرز اور خدمت مراکز پر بائیو میٹرک مشینیں فراہم کر دی گئیں،امیدوار کے بغیر کسی بھی صورت میں لائسنس نہیں بن سکے گا،2ہفتے قبل ٹیسٹ لینے والی گاڑیوں کے اندر اور باہر کیمرے نصب کئے گئے۔