سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا
سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

  

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ برائے انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر رحیم یار خان کے علاقہ چوک بہادر پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔دہشت گردوں کی شناخت غلام الرحمان اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد اور بم بنانے کا دیگر سامان برامد ہوا ہے۔دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

قومی -