افغان صدر امریکہ کے خلاف بول پڑے، کھری کھری سنادیں

افغان صدر امریکہ کے خلاف بول پڑے، کھری کھری سنادیں
افغان صدر امریکہ کے خلاف بول پڑے، کھری کھری سنادیں

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ  امریکہ افغانستان میں ناکام ہوا،شرمندگی اور تباہی کے سوا ہمیں امریکہ نے کچھ نہیں دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغان عوام کو متحدہ ہوکر اپنی حفاظت خود کرنی چاہیئے۔امریکہ  20 سال پوری طاقت کے ساتھ یہاں رہنے کے باوجود اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا اور ناکام واپس لوٹ رہا ہے۔ انتہا پسندی کے خاتمے اور استحکام کا ہدف لے کر افغانستان آنے والا امریکہ 20 سال بعد بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔افغانستان سے واپس جانے والی امریکی فوج نے میراث میں صرف مکمل شرمندگی اور تباہی چھوڑی ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ افغان عوام اب متحد ہے اور امن کی خواہش رکھنے والے افغانوں کو اپنے مستقبل کی ذمہ داری خود اُٹھانا چاہیئے۔

انکا کا کہنا تھا کہ  افغان عوام امریکی فوج کی موجودگی کے بغیر ہی بہتر تھے۔ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی نے ہمیں وہی کچھ دیا ہے جو اس وقت ہمارے پاس ہے اس لیے افغانستان کے لیے بہتر ہے کہ وہ واپس چلے جائیں۔

مزید :

بین الاقوامی -