پاکستان کی معروف اداکارہ نے کینسر کو شکست دیدی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف ٹی وی آرٹسٹ نادیہ جمیل نے کینسر کو شکست دیدی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں مکمل طور پر کینسر فری ہونے پر خوش ہوں اور اللہ کی شکرگزار ہوں۔ میں دعائیں کرنے والوں، حمایت اور بھرپور پیار دینے والوں کی شکرگزار ہوں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مشکل وقت کے دوران ساتھ دینے پر اداکار عدنان صدیقی، منیبہ مزاری، ثانیہ سعید اور سلطانہ صدیقی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس نادیہ جمیل میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی،جس کے بعد سے انکا علاج جاری تھی، وہ اس دوران اکثر اپنی تصاویر اور اپنے علاج کے حوالے سے اپنی مداحوں کو باخبر رکھتی تھیں۔کیموتھراپی کے دوران ہی نادیہ جمیل نے اپنے سر کے بال منڈوا لیے تھے ۔
View this post on Instagram