آصف علی زرداری کی حکومت کے اہم اتحادی رہنما سے ملاقات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق پرویزالٰہی بلاول ہاوس لاہور پہنچے توسابق صدر آصف علی زرداری نے ان کا خود استقبال کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں پنجاب کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔