سمندر میں عورت کی تیرتی لاش، ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو ایسا انکشاف کہ دیکھنے والے بھی شرم سے لال ہوگئے
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں لوگوں نے سمندر میں ایک عورت کی لاش تیرتے دیکھ کرریسکیو سروسز کو اطلا ع دی اور جب ریسکیوورکرز آئے اور اس لاش کو نکالا گیا تو وہ خاتون کی لاش کی بجائے ایسی چیز تھی کہ ہر دیکھنے والا شرم سے لال ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ جاپان کے جزیرے ہونشو کے ساحلی شہر ہاشی نوہی کے قریب پیش آیا۔ جب ریسکیوورکرز اس لاش تک پہنچے تو پتا چلا کہ یہ کسی خاتون کی لاش نہیں بلکہ ناکارہ جنسی گڑیا تھی، جس اس کے مالک نے ناکارہ کرکے سمندر میں پھینک دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جاپانی یوٹیوبر تاناکا ناتسوکی اس موقع پر موجود تھا جس نے ریسکیو ورکرز کے جنسی گڑیا کو سمندر سے باہر نکالنے کی ویڈیو بنا کر اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کر دی۔ ناتسوکی اس ویڈیو میں بتاتا ہے کہ ’میں اپنی مچھلیاں پکڑنے کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ جب میں نے بھی خاتون کی اس لاش کو دیکھا جو بعد میں ناکارہ جنسی گڑیا نکلی۔“اس اطلاع پر ریسکیو ورکرز، پولیس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی مگر جب اصل معاملہ سامنے آیا تو سب لوگ واپس لوٹ گئے۔