ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ ، فی کلو قیمت جان کر ہی غریب کے تن بدن میں آگ لگ جائے 

ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ ، فی کلو قیمت جان کر ہی غریب کے تن بدن ...
ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ ، فی کلو قیمت جان کر ہی غریب کے تن بدن میں آگ لگ جائے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ 4 دنوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میںتیسری بار اضافہ کردیاہے،جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 156.90 روپے تک پہنچ گئی ہے۔منگل کو ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6.90 روپے،گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 72 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 272 روپے کا اضافہ کردیا۔

اس ضمن میں چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایاکہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ زمینی راستے سے آنے والی ایل پی جی پر ٹیکس کا اضافہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اسکے علاوہ ایل پی جی کی وافر مقدار عالمی منڈی سے درآمد کی جارہی ہے اور طلب میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ 30 جون تک ایل پی جی کی قیمت مزید 10 سے 15 روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید :

بزنس -