ڈالر 4ماہ کی بلند ترین سطح پر، سٹاک مارکیٹ میں مندی، سونا مزید مہنگا

 ڈالر 4ماہ کی بلند ترین سطح پر، سٹاک مارکیٹ میں مندی، سونا مزید مہنگا
 ڈالر 4ماہ کی بلند ترین سطح پر، سٹاک مارکیٹ میں مندی، سونا مزید مہنگا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں مہنگا ہونےوالا امریکی ڈالر چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا,سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی دیکھی گئی جبکہ سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 68 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 158روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔گزشتہ 50 روز کے دوران ڈالر 5 روپے 91 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر30پیسے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158روپے 30پیسے کا ہوگیا۔

مزید :

بزنس -