ویکسین کی قلت ، چار ہفتوں کے بعد لگنے والی کورونا کی دوسری ڈوز اب کتنے ہفتوں بعد لگے گی ؟ این سی او سی نے اعلان کردیا 

ویکسین کی قلت ، چار ہفتوں کے بعد لگنے والی کورونا کی دوسری ڈوز اب کتنے ہفتوں ...
ویکسین کی قلت ، چار ہفتوں کے بعد لگنے والی کورونا کی دوسری ڈوز اب کتنے ہفتوں بعد لگے گی ؟ این سی او سی نے اعلان کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے سائینو فارم اور سائیوویک کی دوسری ڈوز میں 6 ہفتوں کا وقفہ کا اعلان کیا ہے ۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے بچا کے لیے لگائی جانے والی ویکسین سائینو فارم اور سائیون وک کی دوسری ڈوز میں چھ ہفتوں کا وفقہ دینے کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے ۔این سی او سی نے ویکسین سے متعلق جاری کیے گئے ایس اوپیز میں سائنوفارم اور سائنو ویک کی دوسری ڈوز میں وقفہ چار ہفتوں سے بڑھا کر چھ ہفتے کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سائنو فارم اور سائنو وک کی پہلی ڈوز کے چار ہفتے بعد دوسری ڈوز لگائی جارہی تھی ۔