کراچی سمیت سندھ بھرمیں کتنے ہزار ایسی عمارتیں ہیں جنہیں مخدوش قرار دے دیا گیا؟مون سون سے چند روز قبل سرکاری ادارے نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی 

کراچی سمیت سندھ بھرمیں کتنے ہزار ایسی عمارتیں ہیں جنہیں مخدوش قرار دے دیا ...
کراچی سمیت سندھ بھرمیں کتنے ہزار ایسی عمارتیں ہیں جنہیں مخدوش قرار دے دیا گیا؟مون سون سے چند روز قبل سرکاری ادارے نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی( ایس بی سی اے) نے کراچی سمیت صوبے بھرمیں689 عمارتوں کومخدوش قرار دے دیا جس میں صرف کراچی میں سب سے زیادہ 556 عمارتیں خطرناک ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایس بی سی اے ایک بار پھر مون سون بارشون سے قبل مخدوش عمارتوں کی فہرست جاری کرکے بری الذمہ ہوگئی اور پہلی بار کراچی کے علاوہ سکھر ، حیدر آباد، لاڑکانہ اور میرپور خاص کی بھی مخدوش عمارتوں کی فہرست جاری کردی ہے۔فہرست میں کراچی سمیت سندھ بھر میں چھ سو نواسی عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا ہے ، ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ 556عمارتیں خطرناک قرار دی گئی ہے۔ایس بی سی اے کے مطابق میرپور خاص میں 42عمارتیں اور مکان مخدوش ہیں جبکہ حیدر آباد میں 40عمارتیں خطرناک قرار دی گئی ہے۔فہرست میں ضلع جنوبی میں سب سے زیادہ ایک سو دو عمارتیں خطرناک ہیں جبکہ آرام باغ کے علاقے میں اکتالیس عمارتیں ، کلفٹن میں نو ، سول لائن میں تین رنچھوڑ لائن میں بیالیس ، کورنگی میں انیس ، شاہ فیصل میں نو ، آرٹلری میدان میں گیارہ جبکہ ضلع غربی میں ایک عمارت مخدوش قرار دی گئی ہے۔ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ خطرناک عمارتوں کی فہرست میں بائیس سے زائد ہیری ٹیج عمارتیں شامل ہیں تاہم مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو فوری رہائش خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔