بلاول بھٹو نے وزیراعظم کوملک کے لیے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا 

 بلاول بھٹو نے وزیراعظم کوملک کے لیے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا 
 بلاول بھٹو نے وزیراعظم کوملک کے لیے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کے لیے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ایٹمی پروگرام سے متعلق وزیراعظم کے بیانات بھی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئے ہیں، عمران خان ایسے منصب پر بیٹھے ہیں جہاں انہیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے، انہیں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہو گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے مخالف پاکستان پر الزام لگانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، یہ حکومت بزدل حکومت ہے۔

وزیراعظم کے خواتین سے متعلق بیان پر بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے بیان سے یہ تاثر جائیگا کہ جس کے ساتھ زیادتی ہوئی قصور اس کا ہے، وزیراعظم کے بیان سے زیادتی کرنے والے کو بہانہ مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب اور کلچر ہمیں سکھاتے ہیں کیسا لباس پہنیں لیکن اس کا زیادتی سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں ہمیشہ زیادتی کا شکار ہونے والوں کا ساتھ دینا چاہیے۔

مزید :

قومی -