ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، پہلی اننگز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو بھارت پر برتری حاصل ہوگئی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، پہلی اننگز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو بھارت پر ...
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، پہلی اننگز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو بھارت پر برتری حاصل ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساوتھمپٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کو بھارت پرپہلی اننگز میں 32 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
فائنل میچ کے پانچویں دن کا کھیل شروع ہوا تو  نیوزی لینڈ کو ابتدا میں ہی دھچکا لگ گیا اور پہلے سیشن میں اس کی تین وکٹیں گرگئیں۔تاہم وکٹ کے ایک جانب کپتان ولیمسن نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر11، ہینری نکلس سات، بی جے واٹلنگ سات، گرینڈ ہوم 13،کائل جیمسن 21 اور کپتان ولیمسن 49 ،ٹم ساؤتھی 30 اور نیل ویگنر صفر رنز بناکر کر آؤٹ ہوئےجبکہ ٹرینٹ بولٹ سات رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے چار،ایشانت شرما نے تین۔ ایشون نے دو اور جدیجا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی پوری ٹیم 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

مزید :

کھیل -