تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے،اہم سوالات اٹھادئیے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق خان نے بجٹ اور وزیراعظم کے غیر منتخب معاونین خصوصی کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے طاہر صادق کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تین ہزار ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہے، مجھے بتائیں کس طرح اسے پورا کریں گے؟ کیا حکومت اس خسارے کو پورا کرنے کے لیے نئے ٹیکس لگائے گی؟ یا پھر مزید قرض لیے جائیں گے؟ وزیراعظم عمران خان تو تبدیلی لانا چاہتے ہیں لیکن ان کے معاونین خصوصی کا گروپ تبدیلی نہیں چاہتا ہے۔ بیوروکریسی اور کرپشن کو کنٹرول نہ کیا گیا تو اگلا الیکشن ہم سب نہیں جیت سکیں گے۔