کرغزستان سے لاہور آنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کرغزستان سے لاہور آنے والی پروز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ، ائیر بس اے 320 زیر تعمیر رن وے پر لینڈ ہونے لگی تھی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ائیر بس اے 320 طیارے کے غیر ملکی کپتان نے غلط رن وےپر لینڈنگ کی کوشش کی ، کنٹرول ٹاور کی جانب سے ہاٹ لائن پر غیر ملکی کپتان کو غلط رن وے سے متعلق آگاہ کیا گیا، کنٹرول ٹاور نے پرواز 4541 کو فضا میں گھوم کر دوبارہ لینڈنگ کی ہدایت کی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کپتان نے رن وے 18 ایل پر لینڈنگ کی کوشش کی جو دو سال سے زیر تعمیر ہے اور تمام قسم کی پروازوں کیلئے بند ہے ، 5 منٹ کے بعد کپتان نے دوسری کوشش میں جہاز کو سیکنڈری رین وے پر اتارا۔
پرواز بشکیک سے لاہور پہنچی تھی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ۔