وزیر اعلیٰ پنجاب سے فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

وزیر اعلیٰ پنجاب سے فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں ...
وزیر اعلیٰ پنجاب سے فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (  جاوید اقبال  سے )  وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  سے فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے وفد نے فہد الباش کی قیادت میں ملاقات  کی ، زراعت،  سوشل سیکٹر، لائیو سٹاک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے  فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے وفد  نے ملاقات کی ، وفد میں  سعودی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  سعودی وفد نے   پنجاب میں زراعت، سوشل سیکٹر، لائیو سٹاک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ،  آپ کے لئے سازگار ماحول ہے، وقت آگیا ہے کہ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو پائیدار معاشی شراکت داری میں بدلیں، چولستان میں صحرا کی ہزاروں ایکڑ اراضی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نخلستان میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ، اکنامک پارنٹر شپ کے فروغ سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے، سعودی عرب پاکستان کا بہترین قابل اعتماد دوست ہے  جس نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ،  پنجاب اور اس کے عوام سعودی عرب کے تعاون کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سراہتے ہیں ۔

اس موقع پر  سربراہ سعودی وفد فہد ال باش اور صوبائی وزیر سردار اویس لغاری نے بھی خطاب کیا   ۔ ملاقات میں   صوبائی وزیر سردار اویس لغاری، خواجہ احمد حسان، عبدالعلیم خان، تہیہ نون، سائرہ افتخار، علی رضا، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،  صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نعمان کبیر، دیگر عہدیداران اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔