پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ ، پاکستان ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ ، پاکستان ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ ، پاکستان ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 18رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ،کپتان بابر اعظم ،اور نائب کپتان محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16سے 20جولائی کو "گال "میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 24جولائی سے 28جولائی تک کھیلا جائیگا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3روزہ وار م اپ میچ 11سے 13جولائی تک کھیلا جائیگا،قومی ٹیم 6جولائی کو سیریز کیلئے سری لنکا جا ئے گی، دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان کے سکواڈ یاسر شاہ او ر سلمان علی آغا کی واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد نواز دوبارہ قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہوئے ہیں، کپتان بابر اعظم ، محدرضوان ، عبداللہ شفیق ، اظہر علی ، فہیم اشرف ، فواد عالم ،حارث روف ، حسن علی ،امام الحق، نسیم شاہ ،نعمان علی ، سلمان علی آغا، سرفرا زاحمد ، سعود شکیل ، شاہین آفریدی اورشان مسعود شامل ہیں ۔

مزید :

قومی -کھیل -