خوشگوار موسم کو انجوائے کرنے کیلئے شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی میں خوبصورت مقابلہ

خوشگوار موسم کو انجوائے کرنے کیلئے شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی میں خوبصورت ...
خوشگوار موسم کو انجوائے کرنے کیلئے شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی میں خوبصورت مقابلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے موسم خوشگوار کردیا ہے اور ایسے میں قومی کرکٹر بھی موسم کا مزہ لیے بنا نہ رہ سکے۔

سابق کپتان  شاہد آفریدی نے ہونے والے داماد اور فاسٹ بولر  شاہین  شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ اسلام آباد کا موسم انجوائے کیا۔ تینوں کرکٹرز  نے اسلام آباد کے خوشگوار موسم سے محظوظ ہوتے  ہوئے سوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز  شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی  کی  اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں  سنوکر کھیلتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

مزید :

قومی -کھیل -