ہارٹ اٹیک سے دل کو پہنچنے والا نقصان ٹھیک کرنے والی دوا، سائنسدانوں کا بڑا دعویٰ

ہارٹ اٹیک سے دل کو پہنچنے والا نقصان ٹھیک کرنے والی دوا، سائنسدانوں کا بڑا ...
ہارٹ اٹیک سے دل کو پہنچنے والا نقصان ٹھیک کرنے والی دوا، سائنسدانوں کا بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ہارٹ اٹیک کے حوالے سے دنیا کو ایک خوشخبری سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ایک دوا کے متعلق بتایا ہے کہ وہ ہارٹ اٹیک کے مریضوں کے لیے بھی حیران کن نتائج کی حامل ہے۔ تجربات میں ثابت ہوا ہے کہ اس انجکشن کے استعمال سے ہارٹ اٹیک سے دل کو پہنچنے والا نقصان بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس دوا کے چوہوں پر تجربات کیے ہیں ۔ جتنے چوہوں کو یہ دوا دی گئی تھی ان میں سے 90فیصد سے زائد 15دن بعد ہارٹ اٹیک سے بالکل صحت مند ہو گئے تھے اور ان کے دل پر ہارٹ اٹیک کے کوئی اثرات باقی نہ رہے تھے۔تجربات میں سائنسدانوں چوہوں کو روزانہ ایک انجکشن دیتے رہے۔ 
برٹش ہارٹ فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام کی جانے والی اس تحقیق کے سربراہ پروفیسر پاﺅلو میڈیڈو کا کہنا تھا کہ عام طور پر ہارٹ اٹیک کی وجہ خون میں رکاوٹ ہوتی ہے۔ اگر ہارٹ اٹیک کے فوری بعد یہ انجکشن مریض کو دے دیا جائے تو اس کے جسم میں خون کی رکاوٹ دور ہو جاتی ہے اور دل دوبارہ صحت مندی کے ساتھ کام شروع کر دیتا ہے۔ اس دوا کے انسانوں پر تجربات آئندہ سال شروع کیے جائیں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -