دنیا کے کامیاب ترین بزنس مین ایلون مسک خانگی زندگی میں انتہائی ناکام، نجی زندگی کے وہ پہلو جو آپ جاننا چاہتے ہیں

دنیا کے کامیاب ترین بزنس مین ایلون مسک خانگی زندگی میں انتہائی ناکام، نجی ...
دنیا کے کامیاب ترین بزنس مین ایلون مسک خانگی زندگی میں انتہائی ناکام، نجی زندگی کے وہ پہلو جو آپ جاننا چاہتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹیسلا اور سپیس ایکس سمیت کئی کمپنیاں کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں۔ انہوں نے خلائی تحقیقات میں وہ کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں جس پر امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے ماہرین بھی حیران ہیں۔ پیشہ وارانہ زندگی میں دنیا کے اس کامیاب ترین انسان کی خانگی زندگی انتہائی پیچیدہ اور ایک لحاظ سے ناکام تر ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایلون مسک نے تین شادیاں کی اور تینوں طلاق پر منتج ہوئیں۔ ان میں سے دو شادیاں انہوں نے ایک ہی خاتون کے ساتھ کیں مگر دونوں بار نوبت طلاق تک پہنچی۔
شادیوں کے علاوہ دو خواتین کے ساتھ ان کا طویل مدتی تعلق رہا، جن میں سے ان کے 7بچے پیدا ہوئے۔ بطور باپ بھی ایلون مسک کو ناکام شخص قرار دیا جا رہا ہے، جن کے 18سالہ بیٹے زیویئر نے گزشتہ دنوں ایلون مسک سے اپنا تعلق ختم کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ زیویئر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے باپ ایلون مسک کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتا اور اپنے نام (زیویئر مسک)سے مسک کا لفظ قانوناً ختم کروانا چاہتا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ زیویئر پیدائشی طور پر لڑکا ہے تاہم اس نے جنس تبدیل کراکے لڑکی بننے کی اجازت کے لیے بھی کیلیفورنیا کے شہر سانتا مونیکا میں درخواست دے رکھی ہے۔
ایلون مسک نے کینیڈین مصنف جسٹن ولسن کے ساتھ 2000ءمیں شادی کی اور 2008ءمیں ان کی طلاق ہوئی۔ ان میں سے ایلون کے 5بچے ہیں۔ اس کے بعد ایلون مسک کا کینیڈین گلوکار گرائمز کے ساتھ طویل تعلق رہا اور دونوں کے ہاں دو بچے پیدا ہوئے۔ ایلون مسک نے اداکارہ طلولہ ریلے کے ساتھ دو بار شادی کی اور دونوں بار ان کی طلاق ہوئی۔ ان کی پہلی بار شادی 2010ءمیں ا ور دوسری بار 2013ءمیں ہوئی۔ 
دوسری بار شادی کے بعد ان کی 2016ءمیں طلاق ہوئی۔ اس کے بعد ایلون مسک کی زندگی میں گرائمز آئی جس ان کی گزشتہ سال علیحدگی ہوئی۔اس دوران ایلون مسک کا مختصر وقت کے لیے اداکارہ امبر ہرڈ اور آسٹریلوی اداکارہ نتاشا بیسیٹ کے ساتھ بھی تعلق رہا۔ نتاشا بیسیٹ کے ساتھ ان کے تعلق کی خبریں گزشتہ چند مہینوں سے گردش میں ہیں اور کہا جاتا ہے کہ دونوں اب بھی تعلق میں ہیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -