وہ 10 اشیا جن سے موٹاپا کم کیا جاسکتا ہے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کی کوشش میں کرنے والے لوگوں کے لیے ماہرین نے 10ایسی اشیاءبتا دی ہیں جن کے استعمال سے انہیں موٹاپے سے چھٹکارے کی کوشش میں بہت مدد مل سکتی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ان اشیاءمیں یونانی دہی، مگرناشپاتی، دار چینی، انڈے، سبز مرچیں، بلیوبیری، ہول گرین، سبز چائے، پھول گوبھی اور سامن مچھلی شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی میں امائنو ایسڈز، وٹامن ڈی اور کیلشیم بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو چربی پگھلانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ مگرناشپاتی میں وٹامن بی 6پایا جاتا ہے جو وزن کم کرنے کے حوالے سے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ دار چینی اپنے بھوک کم کرنے والے خواص کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بلڈ شوگر لیول کو منظم کرتی اور میٹابولزم کو تیز کرتی ہے جس کے نتیجے میں موٹاپے سے نجات میں مدد ملتی ہے۔ اسی طرح باقی تمام مذکورہ اشیاءمیں بھی ایسے غذائی اجزاءاور مرکبات پائے جاتے ہیں جو موٹاپے سے چھٹکارا پانے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔