'مجھے نہیں پسند کہ لوگ صرف 299 روپے یا 499 روپے ماہانہ ادا کر کے مجھے اپنے گھر میں موجود سکرین پر دیکھیں،

'مجھے نہیں پسند کہ لوگ صرف 299 روپے یا 499 روپے ماہانہ ادا کر کے مجھے اپنے گھر میں ...
'مجھے نہیں پسند کہ لوگ صرف 299 روپے یا 499 روپے ماہانہ ادا کر کے مجھے اپنے گھر میں موجود سکرین پر دیکھیں،

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے کہا کہ مجھے نہیں پسند کہ لوگ صرف 299 روپے یا 499 روپے ماہانہ ادا کر کے مجھے اپنے گھر میں موجود سکرین پر دیکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بڑے پردے کے اداکار ہیں اور وہیں رہنا چاہتے ہیں۔

جان ابراہم نے انٹرویو میں کہا کہ ایک پروڈیوسر کے طور پر مجھے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پسند ہے، مجھے اس کے لیے فلم بنانا اچھا لگتا ہے لیکن اداکار کے طور پر میری سوچ بالکل واضح ہے کہ مجھے بڑے پردے پر کام کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت برا لگے گا اگر کوئی شخص ٹیبلٹ پر میری فلم روک کر باتھ روم جانے کے لیے اٹھے۔

 ’جان ابراہم انٹرٹینمنٹ‘ نے 2012 میں ’وکی ڈونر‘ اور 2013 میں ’مدراس کیفے‘ جیسی فلمیں بنائیں، مدراس کیفے میں جان نے خود بھی اداکاری کی تھی۔

مزید :

تفریح -