آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں

آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں
آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ زریں آرا بخاری انتقال کرگئیں۔ جیو نیوز کے مطابق  کئی ہفتوں سے علیل زریں آرا بخاری مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی دادی زرین آرا کی علالت کے باعث کراچی روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے دادی کی علالت کے باعث لاہور کا دورہ منسوخ کیا تھا۔

مزید :

قومی -