لاہور میں ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ ,2 جوان زخمی

لاہور میں ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ ,2 جوان زخمی
لاہور میں ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ ,2 جوان زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الفلاح ٹاؤن کے قریب 2مشکوک افراد نے روکنے کی کوشش پر ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ الفلاح ٹاؤن کے قریب ڈولفن ٹیم نمبر 66 نے 2مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی لیکن مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔بیان میں کہا گیا کہ مشکوک افراد کا  ایک فائر ڈولفن اہلکار کی ٹانگ  جبکہ دوسرا عدنان کے پیٹ میں لگا، جس کے بعد دونوں زخمی اہلکاروں کو پرائیوٹ کار میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔