اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

 اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) فلیٹیز ہوٹل کے ایمرلڈ ھال میں گزشتہ دنوں  پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل میٹنگ میں قائد میاں نواز شریف کے صدر پاکستان مسلم لیگ ن بلا مقابلہ منتخب ہونے کی خوشی میں اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروقار ظہرانہ کے مہمان خصوصی محترم بیرسٹر امجد ملک چیف کوآرڈینیٹر و نائب صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل تھے، جبکہ میزبانی کا اعزاز مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد کو حاصل ہوا۔پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفئیرز کے قائدین کے بڑے اجتماع میں مہمانانِ گرامی قدر محترم چوہدری نورالحسن تنویر جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفئیرز/ صدر بہاولپور ڈویژن، میزبان شیخ سعید احمد، سینئر تجزیہ نگار و جرنلسٹ سلمان غنی، تجزیہ نگار و جرنلسٹ نصر اللہ ملک کو اعزازی شیلڈ دی گئیں۔بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل میں شریک ہونے والے اوورسیز پاکستانیز مندوبین سے خطاب میں عید الاضحی کی مبارکباد دی اور کہا پاکستان اقتصادی بحران اور بدانتظامی کا شکار رہا ہے۔ ایسی سوچ ضرور ہونی چاہیے جس سے جمہوریت کی طرف پیش قدمی، انتظامی بہتری، سستا اور تیز انصاف اور ٹیکس اور زکات کا بہترین نظام  پاکستان میں مضبوط ہو اور قوم اپنے اخراجات کو اپنی آمدن کے مطابق ڈھال سکے۔ 

  

بیرسٹر امجد ملک  سینیئر نائب صدر، چوہدری نورالحسن تنویر صاحب جنرل سیکرٹری نے اوورسیز وفود کو دوران گفتگو مزید کہا کہ مسلم لیگ ن تارکین وطن کو مایوس نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ ن کام کرنے پر یقین رکھتی ہے

مزید :

کامرس -