میاں سہیل نثار پیاف کے بلا مقابلہ پیٹرن ان چیف مقرر
لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرزایسویشن فرنٹ پیاف نے بلامقابلہ میاں سہیل نثار کو اپنا باقاعدہ پیٹرن انچیف مقرر کردیا ہے۔پیاف کے بانی میاں شفقت نے کہا کہ ستمبر2024ء_ میں ہونے والے لاہور چیمبرز کے انتخابات میں ہم بھر پور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں اور ایک بڑے اتحاد کو بھی سامنے لارہے ہیں۔انہوں نے مختلف افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی گروپ کو جائن نہیں کررہے۔ہمارا اپنا بڑا گروپ ہے اور ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ہم پہلے بھی گروپ سیاست کے حامی نہیں تھے اور نہ اب ہیں۔پیاف لاہور تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادار کرتی رہے گی۔نومنتخب پیٹرن انچیف میاں سہیل نثار نے کہا کہ وہ پیاف کی قیادت کرتے ہوئے لاہور کی تمام تاجر برادری کو یکجاکریں گے۔
، ذاتی اور مفاداتی سیاسی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔پیاف کے پیٹرن انچیف نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹریڈ سیاست کو نہ صرف مفاد پرست سیاست سے پاک کیا جائے۔ہم لاہور چیمبرکے انتخابات میں بہترین امیدوار اتاریں گے جو لاہور چیمبرز کی بلڈنگ امیج کو او ر اوپر لے جائیں گے۔
پیاف کی کورکمیٹی کے اراکین نے اپنے دستخطوں سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہم سہیل نثار اور بانی پیاف میاں شفقت کی قیادت میں پیاف کو مزیدفعا ل بناتے ہوئے اگلے چند روز میں تمام ٹریڈ باڈیز کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کرینگے۔