بینظیر بھٹوکے مشن پر ہمیشہ عمل پیرا رہوں گا،چودھری سجاد نذیر

بینظیر بھٹوکے مشن پر ہمیشہ عمل پیرا رہوں گا،چودھری سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی آر سی سی اے کے رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ بے نظیر شہید کے میرے لیے کہے گئے یہ آخری کلمات کے مسٹر نذیر میرے ساتھ پاکستان چلو اور میری قیادت میں پاکستان میں جمہوریت کی بحالی تحریک میں ساتھ دو والے کلمات پر میں تا حیات عمل کروں گا اور بی بی شہید کے شہزادے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان میں جمہوریت کے پودے کو ایک قد آور درخت بنانے کے لیے اپنا رول پلے کروں گا وہ اپنی جانب سے منعقدہ بی بی شہید کی 71 ویں سالگرہ تقریب سے خطاب کررہے تھے, ان کا کہنا تھا کہ بی بی شہید عالم اسلام کی ایک بہادر خاتون لیڈر تھیں جنہوں نے اپنے خاندان کی نعشوں کو اٹھایا آمریت کا مقابلہ کیا لیکن سر نہیں جھکایا اور جمہوریت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیکر اپنے آپکو تاریخ میں ہمیشہ کے لیے زندہ کردیا ہے۔