چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی نے پی سی بی کا مجوزہ شیڈول منظور کرلیا

چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی نے پی سی بی کا مجوزہ شیڈول منظور کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھیجا گیا چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول منظور کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند ہفتے قبل مجوزہ شیڈول بھیجا تھاآئی سی سی نے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لیا، پی سی بی کے شیڈول میں ردوبدل نہیں کی،پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقا، بنگلادیش،نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی آئندہ ہفتے شیڈول دیگر بورڈز سے بھی شئیر کرے گا، چیپمئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کیا جائے گا۔