سنٹرل کنٹریکٹ، بابراور رضوان کی تنزلی کا امکان

سنٹرل کنٹریکٹ، بابراور رضوان کی تنزلی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            لاہور(لیڈی رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ  اے کی کیٹیگری سے باہر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ قوی امکان ہے کہ ان دونوں کرکٹرز کو بنگلہ دیش سے کھیلی جانے والی ہوم سیریز سے بھی باہر رکھا جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی بھی مختصر ہوگی جو سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دے گی تاہم کھلاڑیوں کے معاضے کم نہیں ہوں گے لیکن ورلڈ کپ میں ناقص کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی کیٹگری کم کردی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جلد ہی پی سی بی کی جانب سے فیصلہ سامنے آسکتا ہے دوسری جانب بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر بطور بیٹر کھیلیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اس کے علاوہ محمد رضوان کا ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے۔