وزیر اعظم نے سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا
اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا، عسکری اور سول قیادت شرکت کر ے گی، ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے طلب کئے گئے اپیکس کمیٹی اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی کمیٹی میں چین اور خلیجی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبہ جات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے امورکا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔
ایپکس کمیٹی