لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بندکرنے کا حکم 

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بندکرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا  جبکہ موٹر وے پولیس کو متعلقہ علاقوں میں فصلوں کی باقیات کوآگ لگانے کے واقعات پر کارروائی کی ہدایت کی ہے. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی. عدالت نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی  کی جائے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کر دیا جائے. عدالت نے یہ بھی باور کرایا کہ موٹر وے کے گردونواح میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں جن پر قابو پایا جائے. عدالت نے واضح کیا کہ آئی جی موٹر وے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرائے ورنہ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی.سماعت کے دوران ہیٹ اسٹروک کے بارے میں پی ڈی ایم اے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی. درخواستوں پر مزید سماعت 28 جون کو ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -