عدالت کا پولیس کو شہباز گل کے بھائی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم

عدالت کا پولیس کو شہباز گل کے بھائی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ  نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ سابق مشیر شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کرکے عدالت میں پیش کیا جائے. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کی بازیابی کیلئے  درخواست پر سماعت کی. عدالت نے  موبائل  کمپنیوں کو پولیس کو سی ڈی آر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور ریمارکس دیئے کہ سی ڈی آر ملنے پر مغوی کے بارے معلوم ہو سکتا ہے. سرکاری وکیل نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے  اور تفتیش جَاری ہے۔  سی سی پی او لاہور  کی طرف سے رپورٹ پیش کر دی گئی 

بازیابی کاحکم

مزید :

صفحہ آخر -