محکمہ موسمیات کی لاہور میں  وقفہ وقفہ سے بارش کی پیشگوئی 

Jun 22, 2024

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں وقفہ وقفہ سے بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش ہونے سے شہر لاہور کا موسم خوشگوار رہے گا اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ساتھ شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح میں بھی نمایاں کمی ہو گی جبکہ جمعہ کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 71 فیصد ریکارڈ کی گئی،

محکمہ موسمیات

مزیدخبریں