سانگھڑ واقعے میں زخمی اونٹنی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

سانگھڑ واقعے میں زخمی اونٹنی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانگھڑ میں ٹانگ کٹنے سے زخمی اونٹنی کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں کے بورڈ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔سانگھڑ واقعے میں زخمی اونٹنی کا علاج کراچی میں جاری ہے۔ انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سائنسنز کے ڈی جی نذیر حسین کلہوڑو کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے رپورٹ تیار کی۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ اونٹنی بظاہر نارمل ہے تاہم وہ شدید خون کی کمی کا شکار ہے، اونٹنی کی اس وقت تک تھراپی جاری رکھی جائے جب تک وہ خون کے پیرا میٹرز دوبارہ حاصل نہ کر لے۔نذیر کلہوڑو نے ہدایت کی کہ زخم بھرنے تک مرہم پٹی کی جاتی رہے، اونٹنی کو تازہ گھاس، جانوروں کا چارہ اور متناسب غذائیں پیش کی جائیں۔رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ ملٹی وٹامنز اور آئرن سپلیمنٹ کو جاری رکھا جائے، اونٹنی کو باقاعدہ جانوروں کی دیکھ بھال اور نگرانی میں رکھا جائے۔ رپورٹ میں خون کی منتقلی کی سفارش بھی کی گئی۔عیدالاضحی سے چند روز قبل سانگھڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں سفاک ملزم نے اپنے کھیت میں گھسنے پر معصوم اونٹنی کی ٹانگ کاٹ کر الگ کر دی تھی۔ بعدازاں، ملزم کو گرفتار کیا گیا جس نے اعتراف جرم کیا تھا۔