تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں،بیوی جاں بحق

تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں،بیوی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        فیروزوالہ(نامہ نگار)جی ٹی روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی جس  کے نتیجے میں میاں، بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق ایس اے گارڈن کا رہاشی محمد بلال 32 سالہ اپنی بیوی کرن بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر  مرید کے سے واپس ایس اے گارڈن آ رہے تھے جب وہ اتحاد کیمیکل فیکٹری کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنے والی تیر رفتار گاڑی نے ان کو  ٹکر مار دی، فیروز والا پولیس نے دونوں کی نعشیں قبضہ میں لے کر ضروری  کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، حادثہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

حادثہ