انسانوں سے زیادہ حقوق جانوروں کے ہیں، ڈائریکٹرلائیواسٹاک
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرلائیواسٹاک سندھ ڈاکٹر نذیر حسین کلہوڑو نے کہا ہے کہ انسانوں سے زیادہ حقوق جانوروں کے ہیں۔ڈائریکٹرلائیواسٹاک سندھ ڈاکٹرنذیرحسین کلہوڑونے اونٹنی کیمی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ ہمارے پاس آئی توبہت کمزور تھی جبکہ اس کا بہت خون ضائع ہوگیاتھا۔ڈاکٹرنذیرحسین کلہوڑو نے کہا کہ ہمارا پہلا کام اونٹنی کی زندگی بچانا تھا جبکہ کوشش کررہے ہیں اونٹنی اپنے پاؤں پرکھڑی ہوجائے۔ڈائریکٹرلائیواسٹاک سندھ نے کہا کہ فورپا اونٹنی کی مصنوعی ٹانگ کے لیے تعاون کررہاہے، اس کے علاوہ وزیراعلی سندھ اس معاملے پربہت سنجیدہ ہیں۔ڈاکٹرنذیرحسین کلہوڑو نے کہا کہ جب تک سزااورجزاکاعمل نہیں ہوگا یہ عمل نہیں رکے گا، جبکہ انسانوں سے زیادہ حقوق جانوروں کے ہیں۔