وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کرسی کو کوئی خطرہ نہیں،میرضیاء لانگو
کوئٹہ(این این آئی)بی اے پی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیرداخلہ میرضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کرسی کو کوئی خطرہ نہیں اتنی جلدی تو کپڑے تبدیل نہیں ہوتے جتنے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی باتیں شروع کی جاتی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی کو تمام اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے،بلوچستان حکومت نے عوام دوست اور تاریخی بجٹ پیش کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں وزیراعلی بلوچستان نے نہ اپنی ذات اور نہ ہی اپنے علاقے کو فوقیت دی ہے بجٹ میں پورے بلوچستان کو مدنظر رکھ کر برابری کی بنیاد پر اسکیمات شامل کی گئی ہیں
میرضیاء لانگو