فورٹ منرو،سیلفی لینے کی کوشش، نوجوان کھائی میں گر کر جاں بحق
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)سیر و تفریح کے لئے فورٹ منرو جانے والا ڈیرہ کانوجوان اناری پر سیلفی لیتے ہوئے پاؤں سلپ ہونے پر کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گیا ریسکیو ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق 24 سالہ امجد فاروق ولد خدا بخش سکنہ سمینہ چوک ڈیرہ غازیخان کا رہائشی سیر و تفریح کی غرض سے صحت افزا مقام فورٹ منرو گیا ہوا تھا کہ اناری ہلز پر سیلفی لینے کے دوران پاؤں سلپ ہونے کے باعث نیچے کھائی میں جا گرا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کھائی(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
سے ڈیڈ باڈی ریکور کر کے ورثاء کے حوالے کر دی۔