رحیم یارخان:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خاتون اغواء،پولیس کاروائی شروع

  رحیم یارخان:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خاتون اغواء،پولیس کاروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)  نورے والی کی رہائشی جمیلہ بی بی نے پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اوباش محمد کاشف شیخ کا انکے گھر آنا جانا تھا جس نے اسکی بہو شازیہ بی بی پر بری نظر رکھنا شروع کی جس کا علم ہونے پر اوباش ملزم محمد کاشف شیخ کو گھر آنے سے منع کیا جس کی رنجش ملزم نے دل میں رکھ لی۔اسکی بہو شاز(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

یہ بی بی اپنے ایک سالہ بیٹے محمد ریحان کو لیکرپائلٹ سکول میں انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے کیلئے گئی تو اوباش ملزم محمد کاشف شیخ نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اسکی بہو شازیہ بی بی کو اسکے بیٹے محمد ریحان سمیت راستے سے زبردستی اغوا کرلیا اور کار میں ڈال کر فرار ہوگئے۔جمیلہ بی بی نے بتایا کہ اس کی بہو شازیہ بی بی نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی طلائی بالیاں بھی پہنی ہوئی تھیں۔ مغویہ کی ساس جمیلہ بی بی کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کے خلاف 496 اے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔