الیکشن ٹربیونل، مریم نواز کے حلقے کے فارم 45 طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حلقے کے فارم 45 طلب کرلیے. الیکشن ٹریبونل نے اوریجنل فارم 45،فارم 46 اور فارم 47 اور بیان حلفی مانگ لیے۔جسٹس انوار حسین نے مہر شرافت علی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن، مریم نواز سمیت دیگر ا(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)
میدواروں کو آئیندہ سماعت پر اوریجنل فارم 45 اور بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔مہر شرافت علی نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھادوسر ی جانب جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے عون چوہدری کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر سماعت کی۔ ٹربیونل نے اوریجنل فارم 45، 46 اور 47 سمیت تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔ جسٹس انوار حسین نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔ سلمان اکرم راجہ نے مخالف امیدوار عون چوہدری کی کامیابی کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ راجہ سلمان اکرم این اے 128 امیدوار تھے۔
الیکشن ٹربیونلز