325 حجاج کو لیکر پی آئی اے کی پرواز لاہور پہنچ گئی
لاہور،مدینہ منورہ (ڈویلپمنٹ سیل) پی آئی اے کی جدہ سے لاہور کی بعد از حج پرواز پی کے 764 گزشتہ روزدوپہر کو 325 حجاج کو لیکر لاہور پہنچی۔حجاج کا پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر ظہیر الدین،سٹیشن منیجر اشفاق اعوان اور پی آئی اے کے دیگر افسران نے استقبال کیا،حجاج کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔پی آئی اے 35 ہزار سے زائد حجاج کو سعودی عرب سے 171 (بقیہ نمبر6صفحہ7پر)
پروا ز وں کے ذریعے وطن واپس لائے گی۔ سرکاری حج سکیم کے تحت تقریباً 19,500 حجاج، پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 14,900 اور تقریباً 630 خدام حجاج پاکستان پہنچیں گے۔پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ اور پشاور کیلئے بعد از حج پروازیں چلا رہی ہے سکھر اور کوئٹہ کے حجاج کراچی سے براستہ سفر کریں گے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 21 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا۔