مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں جمعے کے خطاب اور نماز سے متعلق اہم فیصلہ، باضابطہ ہدایات جاری

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں جمعے کے خطاب اور نماز سے متعلق اہم فیصلہ، ...
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں جمعے کے خطاب اور نماز سے متعلق اہم فیصلہ، باضابطہ ہدایات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ (ویب ڈیسک) مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام میں جمعے کے خطاب کے حوالے سے سعودی حکومت نے باقاعدہ طور پر احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

مذہبی افئیرز کے سربراہ برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی جانب سے جمعے کی نماز کے خطاب کے دورانیے کو کم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔آج نیوزکے ذرائع کے مطابق نئے احکامات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں جمعے کا خطاب اور نماز 15 منٹ کے اندر کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، دوسری اذان کے درمیان 10 منٹ کا وقفہ موجود ہے۔

مقامی سعودی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ گرم موسمی حالات کے پیش نظر اور عمرہ زائرین کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ سخت گرم موسم میں اللہ کے گھر آئے مہمانوں کو تکلیف سے بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔امام مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر الدوساری کے مطابق آج جمعے کی نماز اور خطاب کے دورانیے میں تبدیلی عمرہ زائرین کی صحت کو اور موسمی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ جبکہ یہ تبدیلی سخت گرمیوں تک جاری رہے گی، جس کے بعد سابقہ روٹین پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

 امام مسجد الحرام کا کہنا تھا کہ حج کے ایام ختم ہو چکے ہیں، عازمین حج نے حج کے دوران بہترین وقت گزارا، جبکہ ساتھ ہی حج کرنے والوں کو مبارکباد بھی دی۔واضح رہے ان مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے کئی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں پارہ 50 ڈگری تک چھو گیا تھا، جبکہ 11 بجے سے شام 4 بجے تک مقامی حکومت کی جانب سے شہریوں سے احتیاط کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔