دوسری اہلیہ دعا کی فیروز خان کی بیٹی فاطمہ کے ساتھ ایسی حرکت کہ تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

دوسری اہلیہ دعا کی فیروز خان کی بیٹی فاطمہ کے ساتھ ایسی حرکت کہ تصویر نے سوشل ...
دوسری اہلیہ دعا کی فیروز خان کی بیٹی فاطمہ کے ساتھ ایسی حرکت کہ تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے حال ہی میں دعا سے دوسری شادی کی جو کہ ایک تصویر کے باعث سوشل میڈیا پر صارفین کی کڑی تنقید کی زد میں آ گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر فیروز خان کی اپنی بیٹی فاطمہ اور دوسری اہلیہ دُعا کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین ناخوش نظر آئے۔

مذکورہ تصویر کسی تفریحی مقام پر خاتون مداح کے اصرار پر لی گئی، تصویر میں فیروز خان نے اپنی بیٹی فاطمہ کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ اُن کے بالکل ساتھ دوسری اہلیہ کھڑی ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیروز خان کیمرے کی طرف دیکھ  کر مسکرا رہے ہیں جبکہ اداکار کی دوسری اہلیہ اُن کی بیٹی کے ساتھ نامناسب رویہ کرتی نظر آئیں اور اُن کے چہرے کے تاثرات بھی خوشی والے نہیں تھے۔

یہ تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے فیروز خان اور اُن کی دوسری اہلیہ پر سخت تنقید کی، صارفین نے کہا کہ تصویر میں دُعا اداکار کی بیٹی کا بازو نوچ رہی ہیں جبکہ اُن کے چہرے کے تاثرات سے بھی لگ رہا ہے کہ وہ فاطمہ پر غصہ ہیں۔

صارفین نے کہا کہ تصویر دیکھ کر واضح ہوگیا ہے کہ دُعا ہمیشہ فیروز خان کے بچوں کے ساتھ سوتیلی ماں والا رویہ رکھیں گی۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی اور رواں ماہ کی شروعات میں فیروز خان نے دُعا نامی خاتون سے دوسری شادی کی۔

مزید :

تفریح -