ریجنل پاسپورٹ آفس عمرکوٹ شہریوں کو سہولیات دینے میں ناکام ،وفاقی وزیر داخلہ سے ایکشن لینے کا مطالبہ 

ریجنل پاسپورٹ آفس عمرکوٹ شہریوں کو سہولیات دینے میں ناکام ،وفاقی وزیر داخلہ ...
ریجنل پاسپورٹ آفس عمرکوٹ شہریوں کو سہولیات دینے میں ناکام ،وفاقی وزیر داخلہ سے ایکشن لینے کا مطالبہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے) ریجنل پاسپورٹ آفس میں رشوت ستانی عروج پر، ادارہ عوام کوسہولیات دینے میں ناکام، صارفین رشوت نہ دینے پر پاسپورٹ آفس کے چکر لگانے پرمجبور، کئی صارفین کو چار ماہ سے زائد عرصہ ہونے کے باوجود پاسپورٹ نہ مل سکے ،شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور ایف آئی اے حکام سے کارروائی کرنےکا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پاسپورٹ آفس عمرکوٹ میں افسر اور عملہ عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے، وقت پر مکمل کاغذات جمع کرانے کے باوجود پاسپورٹ نہ ملنے کے باعث ذہنی اذیت کا شکار ہورہے ہیں، عمرکوٹ کے صحافی سید طاہر علی نے بتایا کہ انہوں نے27 مارچ کو پاسپورٹ کی نارمل ڈلیوری کےلئے کاغذات جمع کرائے اور محکمہ نے 23اپریل کو پاسپورٹ واپسی کی تاریخ دی تاہم تقریباً چھ ماہ ہو نے کو ہیں مگر تاحال پاسپورٹ نہیں ملا . 
سید طاہر علی نے بتایا کہ جب میں ریجنل پاسپورٹ آفس میں پاسپورٹ کی معلومات کےلئے جاتا ہوں تو پاسپورٹ عملے اور افسر کارویہ ہتک آمیز ہوتاہے، عمرکوٹ کے سماجی و عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور ڈی جی ایف آئی سے مطالبہ کیاہے کہ عمرکوٹ ریجنل پاسپورٹ آفس میں مبینہ رشوت ستانی اور پاسپورٹ وقت پر ڈلیور نہ کرنے پرپاسپورٹ آفس عمرکوٹ کے افسر اور عملے کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کا نوٹس لیکر کارروائی کی جائے ۔